پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کی گلگت میں مشاورتی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کی گلگت میں مشاورتی ملاقات

گلگت بلتستان میں بہت بڑا بریک تھرو، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کی گلگت میں مشاورتی ملاقات ہوئے۔

ملاقات کے دوران حکومت سازی کے لیے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد سے گلگت میں اہم ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، سندھ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شریک

ملاقات میں حکومت سازی پر تجاویز سمیت مختلف ملکی و قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی

دونوں وفود کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی وفد کے مطابق عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں