مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ  ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے،  جبکہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں