خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری  ترجیح ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کوتیز کیا جائے:وزیراعظم

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری  ترجیح ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کوتیز کیا جائے:وزیراعظم

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری  ترجیح ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی نجکاری کے عمل   کوتیز کیا جائے:وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

وزیراعظم نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے،نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ، ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط  ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ  تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئےایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے۔

نجکاری کمیٹی نے  3ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے  کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں ، سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں