حکومت سندھ کا نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی کردی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے لئے ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیو سبزی منڈی میں ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم قائم کیا جا رہا ہے، فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجرا اور تجدید ہے،اقدام کا مقصد 30 جون 2026 تک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قانونی تقاضوں کی تکمیل، ٹرانسپورٹرز کو بروقت سہولتوں کی فراہمی اور مالی سال 2025-26 کے اہداف کو یقینی بنایا جا سکے،حالیہ ہفتے کے دوران فیسلیٹیشن ڈیسک کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے،عملہ تعینات اور ٹرانسپورٹرز کی آگاہی کے لیے بینرز اور عوامی نوٹسز سمیت تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکومت سندھ عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مکمل ڈیجیٹائزیشن کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیو سبزی منڈی میں فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام سے ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی،ڈیجیٹل روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے نظام سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔
