بی آئی ایس پی پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں: روبینہ خالد
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی نیوز کانفرنس
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ساکھ بین الاقوامی ہے.بی آئی ایس پی دنیا میں تخفیف غربت کا سب سے بڑا پروگرام ہے. دیگر ممالک بھی بی آئی ایس پی کی تقلیدکررہے ہیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے نادارخاندانوں کو امدادفراہم کی جارہی ہے.یقیناًہر پروگرام میں مسائل ہوتے ہیں جنہیں دورکیاجاتاہے.بی آئی ایس پی ایک کروڑ لوگوں کی کفالت کرتا ہے.
سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی سفید پوش لوگوں کیلئے ہے.ریاست اپنی عوام کی عزت نفس کو بچانے کیلئے یہ پروگرام چلا رہی ہے.صدر مملکت اور وزیراعظم کوبی آئی ایس پی پر پورا اعتماد ہے.ماہ رمضان کا ریلیف پیکج بھی بی آ ئی ایس پی کے توسط سے دیا گیا.وزیراعظم نے کہاہے اس پروگرام کو مزید مربوط کیا جائے.
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سماجی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے.بی آئی ایس پی صرف مالی معاونت نہیں بلکہ تعلیمی وسائل بھی فراہم کرتا ہے.اس پروگرام میں خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے. پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں.نادرا کے بعد سب سے بڑا پروگرام ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے.
