سندھ کے معروف دانشور، ادیب، قانوندان اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے

سندھ کے معروف دانشور، ادیب، قانوندان اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے

سندھ کے معروف دانشور، ادیب، نقاد، قانوندان اور سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو 20 جنوری 1930 کو ضلع ٹھٹھہ کے تاریخی شہر جنگشاہی میں علی محمد پلیجو کے گھر میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم ملا مکتب اور مدرسہ سے حاصل کی، جب کہ ثانوی تعلیم ٹھٹھہ ہائی اسکول اور سندھ مدرسۃ الاسلام، کراچی سے حاصل کی۔ اس کے بعد مسلم لا کالج کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد قانون کے شعبے میں قدم رکھا۔

رسول بخش پلیجو کا شمار پاکستان کے نامور وکیلوں میں ہوتا تھا اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل تھے۔ادب، معاشرت، سیاست، تاریخ، سماجی علوم اور جدلیاتی علوم پر ان کی غیر معمولی گرفت تھی۔

ان کی علمی و فکری شخصیت اس قدر وسیع تھی کہ انہیں فرد کی بجائے ایک مکمل ادارے کا درجہ حاصل تھا۔وہ سندھ کی سیاسی تاریخ میں ایک انتہائی متحرک اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

رسول بخش پلیجو 7 جون 2018 میں سب کو سوگوار کرگئے، آج ان کی برسی پر جنگ شاہی میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے، جہاں سندھ بھر سے کارکنان شرکت کرینگے اور ملک کے نامور رہنما خطاب کرینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں