پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی کوناانصافی کرنے نہیں دینگے:بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی کوناانصافی کرنے نہیں دینگے:بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تین نسلوں کا ساتھ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی کوناانصافی کرنے نہیں دینگے۔

گلگت بلتستان کے شہر شاہی پولو گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھائینگے مگر ایٹم بم بنائینگے، شہید ذوالفقار علی بھٹو آج تک ایٹم بم کی صورت میں پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پہلا منشور ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حقِ حاکمیت دلوانا چاہتے ہیں، آج بہت سی پارٹیاں کام کررہی ہیں تو وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے۔ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی اور انتظامی یونٹ بنایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں