صفدر اعوان ایک دن کے لئے سندھ آئیں اور مسائل سنیں:میئر سکھر
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے صفدر اعوان کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہےپھر اسے ووٹ بھی ملتے ہیں۔ آپ سندھ آئیں اور عوام کی تکلیفیں دیکھیں۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے اور الیکشن میں مئنڈیٹ لیا ہے۔ کیپٹن صفدر یہ سندھ کے باشعور لوگ ہیں۔
میئر سکھر کنے کہا کہ کراچی سے سکھر تک موٹر وے پر ایک انچ پر بھی کام نہیں ہوسکا، نیشنل ہائی وے پر کتنے حادثے ہوئے اور کتنے لوگ اپنی جان سے گئے کاش آپ کے پاس ان کا نمبر ہو اور کاش آپ ہاتھ جوڑنے والے لوگوں کے پاس آئی اور شہداء کے ورثاء سے ملیں۔سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے 57 ہزار کلومیٹرز کا جال بچھایا۔
