سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن کی ملاقات

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن کی ملاقات

اسلام آباد: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن کی ملاقات

ملکی امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے، اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں منشیات کے روک تھام اور امن امان سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو

محسن نقوی کی سندھ حکومت کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز پر مبارکباد

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون قومی چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے، قومی مفاد کے معاملات میں تمام اداروں اور حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام، منشیات کی روک تھام میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، سندھ پولیس نے چیلنجنگ حالات میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی کے لیے قابلِ ستائش کردار ادا کیا،
وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل کئے جائیں گے، دونوں وزراء میں اتفاق

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں