ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی وزارت عظمیٰ کے زمانے اس خطے کی خدمت کی فاصلے کم کیے سڑکیں بنائیں ۔
گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ اربوں روپوں سے سالوں سے زیر تعمیر لواری کو مکمل کیا۔ بجلی کی سپلائی کو قابل اعتماد بنایا ۔
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ سفر ادھورا رہا آج پھر نواز شریف اس علاقے کو ترقی کی منزلیں طے کرنے کی نوید سنا رہا ہے، آپ ووٹ دیں یا نہ دیں آپ کی خدمت جاری رہے گی۔
