میئر کراچی نے ہل پارک کے متنازع پلاٹ پر سیکریٹری ہاؤسنگ کو خط لکھ دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ہل پارک کی زمین کے معاملے پر اہم اقدام۔

زمین کی ملکیت اور ریکارڈ کی تصدیق کے لیے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

میئر کراچی نے کہا کہر متنازعہ پلاٹ پی ای سی ایچ ایس کے 1959ء کے ماسٹر پلان میں موجود نہیں۔ ہل پارک کی تمام امینیٹی لینڈ اور عوامی املاک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہیں۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے پلاٹ کا دعویٰ اور ٹائٹل ڈیڈ قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔پلاٹ نمبر 6/39-G-4، بلاک 6 سے متعلق تمام دستاویزات کی تصدیق کی جائےتصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ الاٹمنٹ آرڈرز، لیز دستاویزات اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز بھی فراہم کیے جائیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ 500 گز کے مذکورہ پلاٹ کی قانونی حیثیت اور ملکیتی بنیادوں کی وضاحت کی جائے۔ہل پارک کی اراضی سے متعلق تمام ریکارڈ شفاف انداز میں عوام کے سامنے لایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں