عیدالضحی آپریشن پر ایک لاکھ 69 ٹن کچرا اٹھایا گیا: میئر کراچی
میئر کراچی مرتضی وہاب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہل پارک کی زمین فروخت نہیں کی گئی، ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت میں شامل ہونے چاہتی ہے اس لئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الادین پارک اور نیسلا ٹاور وسیم اختر کے دور میں توڑے گئے، میں چائنہ کٹینگ کرنے والوں پر لعنت بیجھتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے رکارڈ کام کرائے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کہتے ہیں کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر رہے مگر حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ شہر میں صفائی بھتر نہیں ہوئے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید الضحی پر آپریشن پانچھ دن جاری رہتا ہے۔ ایک لاکھ 69ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔آلائشوں کا وزن 81 ہزار 901 ٹن اٹھائی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 40 ایف آئئ آرز ہوئیں اور 14گرفتاریان ہوئیں۔ 345 ڈمپرز اور عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے تئیس ہزار چار سو پندرہ اضافی ورکرز اور عملہ خصوصی طور پر تعینات کیا گیا. قربانی کے دنوں میں صفائی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے اضافی افرادی قوت شہر بھر میں متحرک رہی۔معمول کے عملے کے ساتھ ہزاروں اضافی کارکنان نے آلائشوں اور ویسٹ کی بروقت کلیئرنس یقینی بنائی۔
