وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد  گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد  گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد  گھر منتقل ہو گئیں

مریم واز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ مریم  نواز کی میجر سرجری ہوئی ہے۔

ایکس پر بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عید کے دن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔

سوشل میڈیا پر یہ پیغام سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مریم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں