ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سنت ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
صبح کا آغاز ملک بھر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔
مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں عید کی نماز کے اوقات صبح ساڑھے نو بجے تک مقرر ہیں۔
اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
نماز کے اختتام پر افواج پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
