وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ٹرین دھماکے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی
اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
