مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں:فیلڈ مارشل

مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں:فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ،افسران و جوانوں سے ملاقات کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا

فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو سراہا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جدید جنگ کی بدلتی نوعیت سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ضروری ہے۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا یا بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے عوام دوست پالیسی اور بہتر گورننس ناگزیر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں