عدالت نے کوکین کوئین پنکی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی
عدالت نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دیدی
پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے اجازت طلب کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مقدمات میں ریمانڈ کیلئے پیش کرنا ہے۔
کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی پیشی کے معاملے پر عدالت نے ملزمہ انمول کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
تفتیشی افسران نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت سے انمول عرف پنکی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
