پی اے سی نے کراچی کی تمام 246 یوسیز کے 3 سالہ خصوصی مالی آڈٹ کا آڈٹ حکم دے دیا
کراچی۔ چیئرمین پی اے سی نے ڈی جی آڈٹ کو کراچی کی یوسیز کے خصوصی مالی آڈٹ کا حکم میئر کراچی کے خط کی روشنی میں دیا ہے۔
پی اے سی چیئرمین نے کراچی کی تمام یوسیز کے ماہانہ او زی ٹی فنڈز کے استعمال، اخراجات ، ملازمین سمیت پینشن کے تفصیلات طلب کرلئے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے روڈ کٹنگ چارجز کے بھی تفصیلات طلب کرلئے ہیں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے پی اے سی چیئرمین کو کراچی کی تمام 246 یونین کمیٹیز کی خصوصی فنانشل آڈٹ کرانے کے متعلق خط لکھا تھا.
چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نےولی کہا کہ سندھ حکومت ہر یوسی کو ماہانہ 12 لاکھ روہے اوزی ٹی فنڈ فراہم کر رہی ہےکراچی کی 246 یوسیز کو ماہانہ 29 کروڑ 52 لاکھ روہے او زی ٹی فنڈ دیا جا رہا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ یوسیز سندھ حکومت سے ملنے والے ہر ماہ فنڈز کہاں خرچ کر رہی ہیں اس متعلق کسی کو کچھہ معلوم نہیں؟ یوسیز کی خصوصی فنانشل آڈٹ سے یہ معلوم ہوسکے گا کے یوسیز کے فنڈز کہاں اور کس مد میں خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت نچلی سطح پر عوام کی بھتری کے لئے یوسیز کو فنڈز فراہم کر رہی ہے تو وہ عوام کے پئسے عوام پر خرچ ہونے چاہئے۔عوام کی بھتری کے لئے فراہم ہونے والے فنڈز میں مالی بے ضابطگیاں ثابت ہوئی تو کاروائی ہوگی۔
چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ یوسیز کی مالی آڈٹ سے نچلی سطح تک کارکردگی میں بھتری آئے گی۔ کراچی کے ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں اربوِں روہے وصول ہوئے ہیں وہ رقم کہاں خرچ ہوئی اس متعلق ٹاؤنز جواب دیں۔۔ڈی جی آڈٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کراچی کے ٹاؤنز سے روڈ کٹنگ چارجز کے تفصیلات طلب کرکے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
