پیر پاگارا کی زیر صدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس

پیر پاگارا کی زیر صدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا اہم مشاورتی اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کی صدارت میں راجا ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں سندھ اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی و صوبائی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی، غلام مُرتضیٰ جتوئی ، سید محمد راشد شاہ، سید محمد اسماعیل شاہ، ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو، سید زین شاہ، سائرہ بانو، سردار عبد الرحیم، معظم خان عباسی، حسنین مرزا، نند کمار گوکلانی، سید شفقت شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اسمگلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مبینہ  طور    پر دھندہ میں شامل ہے اسلئے منشیات کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سرپرست عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔

مقامی حکومتوں کے نظام پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں حقیقی بلدیاتی نظام موجود نہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہونے کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اجلاس میں آرٹیکل 140-A کے تحت بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سندھ کی انتظامی تقسیم، نئے ڈویژنز اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی اور عوامی سہولت کے لیے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں لیکن   سندھ کی تقسیم ہر لحاظ سے قابل قبول نہیں-

وفاقی حکومت کے اداروں میں رائٹ سائزنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں کے غیر ضروری اخراجات کم کر کے قومی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہیے، تاہم ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ  پبلک سروش کمیشن میں کرپشن اور میرٹ کا قتل سندھ کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہا ہے-

کراچی اور گوادر کی اسٹریٹجک، معاشی اور تجارتی اہمیت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی ملک کی معیشت کی شہ رگ ہے جبکہ گوادر مستقبل میں خطے کی تجارت کا اہم مرکز بن سکتا ہے، اس لیے دونوں شہروں میں انفراسٹرکچر، امن و امان اور سرمایہ کاری کے مواقع بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی، اسٹریٹجک معاملات اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جی ڈی اے سندھ کے عوام کے حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور صوبے کے وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں