فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے:اعظم نذیر تاڑر

فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے:اعظم نذیر تاڑر

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر کا کہنا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تاڑر نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹ میں موجود اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، اتحادیوں کی طرف سے سگنل موصول ہوگا تو پھر  رہنمائی  اور  مشاورت ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر کا کہنا تھا کہ ہم مخلوط حکومت ہیں، آئینی ترمیم مشاورت کے بغیر کیسے کرسکتےہیں، اتفاق رائےکے  بغیر آئینی ترمیم  پر  پراسیس نہیں ہوگا، ابھی کچھ واضح نہیں، ڈرافٹ بننے پر ترمیم کےخدوخال واضح ہوتےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کو چلانےکےلیےکچھ مسائل درپیش ہیں، ایم کیوایم کے ساتھی کہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے، جو تجویز  وہ لائے۔

اعظم نذیر تاڑر نے کہا کہ وزیراعظم نےاس پراتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی، وزیراعظم حکومت میں ہیں، صدر دوسری بڑی جماعت سے ہیں، صدر اور وزیراعظم بیٹھیں گے تو مشاورت آگے بڑھےگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں