میئر کراچی نے شہر میں ائیر کوالٹی ڈسپلے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی نے شہر میں ائیر کوالٹی ڈسپلے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہریوں کو فضائی معیار سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کرنے کے لیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ائیر کوالٹی انڈیکس ڈسپلے کیا جائے گا۔ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ اور شہری آگاہی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ کلیمیٹ ایکشن سینٹر کے تعاون سے شہر بھر میں پچاس سے زائد ائیر کوالٹی مانیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں ائیر کوالٹی مانیٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔شہریوں کو نہ صرف ائیر کوالٹی بلکہ احتیاطی و حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، گرین انرجی کے بعد گرین فلیٹ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ماحول دوست اقدامات کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں