آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی:بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کوئی بات نہیں کی گئی۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی میں نے ہی آپ سب کے سامنے نکات رکھے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک نئی آئینی ترمیم لانے کی بات ہے تو میں یہ واضح کردوں کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وقتاً فوقتاً میری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوتی رہتی ہے ان موقعوں پر بھی رسمی و غیررسمی طور پر نئی آئینی ترمیم سے متعلق کبھی بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے بات نہیں کی گئی ہے۔
