پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار
برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے غیر متوقع نتائج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت کی مقامی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد حکمراں جماعت کے متعدد ارکان مستعفی ہوگئے اور وزیراعظم سے بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تاحال برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے متعلق اپنا مؤقف پیش نہیں کیا ہے لیکن 80 فیصد سے زائد ارکان کے دباؤ کے باعث حکمراں جماعت نے مبینہ طور پر کسی نئے امیدوار کی تلاش بھی شروع کردی۔
برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے کابینہ کے جن ارکان کا نام لیا جا رہا ہے ان میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود دوڑ میں سب سے آگے بتائی جارہی ہیں۔
اگر شبانہ محمود منتخب ہوگئیں تو نہ صرف پہلی پاکستانی نژاد بلکہ برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بھی ہوں گی۔
