کراچی میں آج پارا 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
شہر قائد کے لیے آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نےارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں دوپہر کے وقت نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
11 مئی تک صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال جاری رہے گی۔
زیر اثر شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے اضلاع میں دن شدید گرم رہے گا۔
