دنیا جان لے کہ پاکستان بھرپور طریقے سے خود کو ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:بلاول
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک کی طرح موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو سمجھتے تھے کہ پاکستان کمزور ہے یا اکیلا ہے وہ غلط ثابت ہوئے ۔ دنیا جان لے کہ پاکستان بھرپور طریقے سے خود کو ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کبھی دباؤبرداشت نہیں کریگا ہم ا من پسند ہیں یہ ہماری تاریخ ہے۔ایک سال پہلے دنیا کو پاکستان کے بارے میں خدشات تھے مگر اب وہ افواج پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔
