مارکہ حق کی پہلی سالگرہ: پاکستان کے پائلیٹس نے بھارت کو مزہ چکھایا:وزیراعلیٰ سندھ

مارکہ حق کی پہلی سالگرہ: پاکستان کے پائلیٹس نے بھارت کو مزہ چکھایا:وزیراعلیٰ سندھ

مارکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے بھارت نے ایک جھوٹا آپریشن کیا اور الزام ہم پر لگایا۔ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کمزور ملک ہے اور انہوں نے ملٹری ایکشن شروع کیا۔ پاکستان کے پائلیٹس نے ان کو مزہ چکھایا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہے۔ بھارت مقابلہ نہیں کرسکا یہ ہماری فورسز کی کامیابی تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اکہتر میں حکومت سنبھالتے ہی پاکستان کو ائٹمی طاقت بنانے کا کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ائٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہمارا دفاع مضبوط ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں ڈپلومیٹک طریقے سے شکست دی۔پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ دفاع پر کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے گلف جنگ میں جو کردار ادا کیا اس کے بارے میں کسی نے سوچا نہیں تھا یہ بھی ایک مارکے سے کم نہیں ہے۔ اس مئی کو مارکہ حق پورے ملک میں منائیں گے ۔ پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں