کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محسوس کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے، مغرب کی سمت سے 12کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔پیر کے روز بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہی متوقع ہے جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں