میئر کراچی سے کے الیکٹرک کے سی ای او سید طحہ کی ملاقات
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کے الیکٹرک کے سی ای او سید طحہ نے ملاقات کی۔
میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے وفد کو بلدیہ عظمیٰ ہیڈ آفس میں خوش آمدید کہا۔
بجلی کی ترسیل اور سولر پارک کے قیام کے حوالے سے باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے الیکٹرک نہ صرف کراچی بلکہ بلوچستان کے بھی کچھ حصوں کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ اور کراچی واٹر کارپوریشن سستی بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی غرض سے زمین فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ہم شہر میں سستی بجلی کی فراہمی اور چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے گرین اور کلین انرجی پر منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
ملاقات کے دوران حارث جمیل اور کے الیکٹرک کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔
