نیو کراچی ٹاؤن کے سیکٹر ڈی 11 اور یوسی 11 میں فیملی پارک کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر و دیگر نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوراں خواتین و بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
پارک کا افتتاح ہوتے ہی شہری اند داخل ہوئے اور خوبصورت پارک دیکھر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج جہاں فیملی پارک کا فتتاح کیا جارہا ہے وہاں پر کچرا پڑا ہوتا تھا اور آلائیشیں ڈالی جاتی تہیں۔لیکن کلک اور ٹاؤن کی مشترکہ کوششوں سے ایک خوب صورت پارک بنایا گیا ہے۔
