وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا زلزلہ متاثرین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کیلئے بہتر انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اورعوامی شعوروآگاہی ناگزیر ہے۔پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک (PSSF) کے تحت نصاب میں قدرتی آفات کے بارے میں ابواب شامل کرنا قابل تحسین ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (GIS) اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔پنجاب کے حالیہ سیلاب میں ہزاروں متاثرین کے بچاؤ، بحالی اور امداد کے لئے ریکارڈ وقت میں تاریخی کام کیا گیا ہے۔
