سندھ بھر میں تمام روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا حکم

سندھ بھر میں تمام روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا حکم

سندھ حکومت  کا صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اور فیصلہ کن اقدام

صوبے بھر میں تمام روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

سندھ میں روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی مکمل ڈیجیٹائزیشن  کے لئے 30 جون 2026 آخری تاریخ مقرر کردی گئی

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ ہدایات جاری  کر دی گئیں  ہیں۔دستاویزات کی تصدیق کو آسان اور محفوظ بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ریگولیٹری نظام کو مکمل طور پر خودکار اور ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ صوبے بھر میں کمرشل گاڑیوں کے تمام روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ہر گاڑی مالک اور ٹرانسپورٹر کو قابلِ تصدیق اور آن لائن دستیاب دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس عمل کو فوری طور پر مکمل کریں۔

تمام ٹرانسپورٹرز کو بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ وہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر سکیں، شرجیل انعام میمن کی حکام کو ہدایت

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ فیلڈ دفاتر کو روزانہ 1000 اندراجات مکمل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،30 جون 2026 کے بعد تمام مینئول روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس غیر مؤثر تصور ہوں گے۔مقررہ تاریخ کے بعد صرف ڈیجیٹل دستاویزات ہی قابل قبول ہوں گی ، خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے سہولت بھی پیدا ہوگی ، جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں