سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب لیڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب لیڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب رنگ لیڈر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہلاک خوارج سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، خارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا، خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔خارجی رنگ لیڈر سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادتوں میں ملوث تھا، خارجی لیڈر وحید 21 فروری 2026 کو بنوں میں خودکش حملے کا مرکزی سہولتکار بھی تھا، بنوں حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے ذریعے اس گھناؤنے فعل کا بدلہ لے لیکر مرکزی مجرم کو انجام تک پہنچایا گیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو بھی ناکام بنایا، کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں