کمشنرسیسی ہادی بخش کلہوڑو کا میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی کے دفاتر کا اچانک دورہ، تفصیلی بریفنگ

کمشنرسیسی ہادی بخش کلہوڑو کا میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی کے دفاتر کا اچانک دورہ، تفصیلی بریفنگ

کراچی: کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی میرپورخاص ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈسپنسری انچارج ڈاکٹرطاہر نے کمشنر سیسی کو ڈسپنسری آمد پر خوش آمدید کہا اور ڈسپنسری  سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سیسی نے ہدایت کی کہ ورکرز کے علاج معالجہ اور دوائیوں کی فراہمی  میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنایاجائے۔  انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور وررکز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

بعدازاں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ کا بھی دور کیا۔ ڈائریکٹرمیرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمدخان  نے کمشنر سیسی کو ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرایا اور ڈائریکٹوریٹ میں اداروں ، محنت کشوں، ان کے لواحقین کی رجسٹریشن اور  کنٹری بیوشن کی وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر سیسی نے حاضری چیک کی اور  بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اور کہاکہ تمام ملازمین و افسران بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں ، وقت کی پابندی کریں۔ کمشنر سیسی نے ڈائریکٹرمیرپورخاص کو ہدایت کی کہ صنعتی اداروں اور ان کے ورکرز کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں رجسٹریشن  کوبڑھایا جائے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کش اور ان کے اہل خانہ سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت ملنے والے و طبی و مالی فوائد سے استفادہ حاصل کرسکیں۔  آخر میں ڈائریکٹرمیرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمدخان  نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں