امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کررکھی ہے: ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کررکھی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسادیا۔ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے100 ارب ڈالرخرچ ہوئے۔
عباس عراقچی نے جزیرہ قشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
