]
ہم جب سمندر کی سیر کو جاتے ہیں تو اکثر ہمیں ریت پر چھوٹے چھوٹے اور گول گول ریت کے موتی سے نقش و نگاری نظر آتی ہے جو آنکھوں کو کافی بھلی لگتی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ نقش و نگاری ریت پر کرتا کون ہے؟ یہ آرٹسٹ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک ننھا سا کیکڑا ہے۔
جی ہاں! ایک کیکڑا، جو اپنے آرٹ کے مظاہرے سے ہماری توجہ اپنے ڈیزائن کی جانب کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا کیکڑا دراصل وہ ہی آرٹسٹ ہے جو ریت کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر اپنی تخلیق کا مظاہرہ کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیکڑا ریت کو اپنے منہ میں لیتا ہے اور پھر بالز کی صورت میں باہر نکالتا ہے اور یوں ریت پر اپنا آرٹ بناتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔