خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ 328 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ 328 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 328 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے  رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 283 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر  گھروں کو نقصان پہنچا ہے

حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں، جب کہ صرف بونیر میں اب تک 184 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

کے پی کے میں بارش نے تباہی مچادی،204 افراد جاں بحق،صرف بونیر میں 92 اموات کی تصدیق

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں