ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کچن میں گھریلو کام میں مصروف خاتون بیماری اور کمزوری کے باعث فرش پر بیٹھتی ہے تو وہاں موجود کتا بھی اسے محسوس کرلیتا ہے اور فوراً ہی اپنی مالکن کی خدمت کرنے لگ جاتا ہے۔
کتا اپنی مالکن کو اس دوران کوئی بھی کام کرنے نہیں دیتا، وہ خود ہی دوا اور فریج کھول کر پانی اپنی مالکن کو دیتا ہے۔