رائیونڈ سے قافلہ لیکر چنیوٹ جانیوالی بس سیم نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
حافظ آباد: رائیونڈ سے قافلہ لیکر چنیوٹ جانیوالی بس سیم نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
حافظ آباد میں فتکی فلائی اوور پر مسافر بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ کنٹرول کھونے سے سیم نالے میں جاگری
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
