چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کر دی
کراچی:یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی اقبال ساند سمیت افسران ،ملازمین اور بڑی تعداد میں اسکول کے بچوں وعوام کے ہمراہ سچل گراؤنڈ میں پرچم کشائ کی.
بڑی تعداد میں موجود عوام نے لہو گرما دینے والے نعرے لگانے کے ساتھ ملی نغموں پر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا .
صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی اقبال ساند نے کہا کہ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار یہاں دیکھا جاسکتا ہے جہاں صفورا ٹاؤن کی جانب سے پرچم کشائ اور یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پروگرام رکھا گیا ہے ،پاکستان ہمارا ملک ہے جس کیلئے کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا.
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کا متبادل کچھ اور نہیں ہوسکتا آزادی کی قدر وہ ہی جانتے ہیں جو اس سے محروم ہیں،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آج کے دن ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے.
وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ نے کہا کہ ہر ایک اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے تو پاکستان کی ترقی کو کوئ نہیں روک سکتا.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ ہر ایک کی لازمی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے.

