خواتین کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
خواتین کے سامنے نازیبا حرکت کی وائرل ویڈیو پر ایکشن
کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خواتین کے سامنے نازیبا حرکت کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
جوہر آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم ارسلان احمد ولد اعجاز احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم جوہر آباد کا رہائشی ہے۔
کراچی: گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش نازیبا حرکت کرنے کا اعتراف کیا اور اپنا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز اس نے مین راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال سے ناگن چورنگی جانے والے راستے میں یہ نازیبا حرکت کی تھی۔
جوہر آباد پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس خواتین کو ہراساں کرنے اور اخلاقی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
