سازشوں، رکاوٹوں اور مشکلاتوں کے باوجود آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے:فراز حسیب
کراچی: لیاقت آباد ٹاؤن میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے، جہاں قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکٹ پہنچے اور آپریشن کا جائزہ لیا۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب کا کہنا ہے کہ کاوٹیں ہیں مگر اس کے باوجود ہم نے آپریشن رکنے نہیں دیا،شروع میں مشکلات آئیں مگر اب آپریشن پراپر چل رہا ہے، ہم نے تمام سازشیں ناکام بنادیں ہیں۔
فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے نیچے ڈمپنگ پوائنٹ ہے مگر وہاں ہیوی مشینری کھڑی ہے، ہم نے کہا کہ صرف چار دن کے لئے ہیوی مشینری ہٹادی جائے تاکہ ہم عیدالضحیٰ کے دنوں میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن جاری رکھ سکیں مگر ہماری ایک بھی نہیں مانی گئی۔
ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہم نے تمام سازشیں ناکام بناکر آپریشن شروع کیا ہوا ہے، گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔لیاقت آباد ٹاؤن کی عوام کی خدمت جاری رہے گی۔
