سالڈ ویسٹ کا عملہ عید کے دنوں فیلڈ میں موجود ہوگا،شہری 1128 پر شکایت در کراسکتے ہیں:مرتضیٰ وہاب
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنا ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے۔
اپنے وڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو ایڈوانس عید مبارک دیتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ کا عملہ عید کے دنوں فیلڈ میں موجود ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عام دنوں تو کچرا اٹھایا جاتا ہے مگر عید کے دنوں عملہ مزید الرٹ ہے، شہریوں کو کوئی بھی شکایت ہو تو 1128 پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 105 کلیکشن پوائنٹس ہیں، کچرا زمین بوس کیا جائے گا، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہری ہمارا ساتھ دیں،
