دہشتگردی کے واقعات ترقی کے سفر کو روک نہیں سکتے:چیئرمین آباد
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا کوئٹہ واقعے پر افسوس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کوئٹہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد بے گناہ افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انسانیت اور امن دونوں پر حملہ ہے، دشمن قوتیں خوف و ہراس پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہونی چاہیے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں،قوم نے ہمیشہ آزمائش کے وقت اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔دہشتگردی کے واقعات ترقی کے سفر کو روک نہیں سکتے۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن پورے ملک کے مفاد میں ہے،سانحہ کوئٹہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ملک دشمن عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
