گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے یو سی 2 سمن آباد میں ایک اور پارک کا افتتاح کر دیا گیا

گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے یو سی 2 سمن آباد میں ایک اور پارک کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی: گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے یو سی 2 سمن آباد میں ایک اور پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔ منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

بلاک 17 میں واقع پارک کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، یو سی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ، وائس چیئرمین، کونسلرز اور محکمہ باغات کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اس موقع پر کامران سراج نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پارکس اور تفریحی مقامات کا قیام نہ صرف شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی اور صحت مند ماحول کی تشکیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ پارکس کسی بھی علاقے کے حسن اور شہریوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسی مقصد کے تحت مختلف علاقوں میں پارکس کی بحالی اور نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت علاقے کی تعمیر و ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں