عید الاضحیٰ کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہی:خالد حسین جتوئی

عید الاضحیٰ کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہی:خالد حسین جتوئی

کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے انتظامات متعلق کہا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ نے پہلے سے بھی بہتر انتظامات کیے ہیں۔

کلک بریکنگ 24 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات سب سے پہلے ہیں، کوشش ہے کہ عوام کو تمام سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے ٹاؤن ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ ماضی میں جہاں شکایات تھیں وہاں کام کیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطح پر کام کیا جائے گا۔ میں اپنے عملے کی کارکردگی سے پر امید ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں