عید الاضحیٰ کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں:فراز حسیب

عید الاضحیٰ کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں:فراز حسیب

کراچی : لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہوں گے۔

کلک بریکنگ 24 سے خصوصی گفتگو میں فراز حسیب کا کہنا تھا کہ مشینری طلب کی گئی ہے اور ملبہ ہٹانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

لیاقت آباد کے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ امید ہے کہ شہریوں کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک اجلاس بھی ہوا جس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں