گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرِ صدارت واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی زیرِ صدارت گڈاپ ٹاؤن آفس میں واٹر سپلائی اسکیم“عمر اینڈ سینز”کے الیکٹرک کنیکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محمد احمد (منیجر انسپکشن) عفان ممتاز احمد، ارم قریشی (ریلیشنز مینیجر) ممبر صوبائی اسمبلی سندھ محمد ساجد جوکھیو کے(پی ایس) غفور جوکھیو، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی اور (AEE) وسیم آرائیں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران واٹر سپلائی اسکیم کے الیکٹرک کنیکشن، تکنیکی امور اور عوام کو پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔(ایم این اے) سردار جام عبد الکریم جوکھیو(ایم پی اے) محمد سلیم بلوچ اور (ایم پی اے) محمدساجد جوکھیو کے تعاون سے واٹر سپلائی اسکیم“عمر اینڈ سینز”کے الیکٹرک کنیکشن کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے مکینوں کو پانی کی قلت سے نجات دلائی جا سکے۔گڈاپ ٹاؤن رقبے کے لحاظ سے ایک وسیع علاقہ ہے جہاں کئی آبادیاں پانی جیسی نعمت سے محروم تھی، تاہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے۔ہر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں، اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، کمپیوٹر آپریٹر آدم ڈاڈا، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
