ملک میں مہنگائی عروج پر ہے: ایڈووکیٹ سیف الدین

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے: ایڈووکیٹ سیف الدین

کراچی: قائم مقام امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص لیوی کی ناجائز اور ظالمانہ وصولی و بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جمعہ 22مئی کو ملک گیر یوم احتجاج اوردیگر شہری و بلدیاتی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس  کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی توفیق الدین صدیقی,سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی،ڈپٹی سیکرٹری ابن الحسن ہاشمی،نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد، و دیگر بھی موجود تھے۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئے ہیں، تمام اختیارات ہونے کے باوجود میئر کام نہیں کر رہے، جماعت اسلامی کے پاس جتنے ٹاؤنز ہیں وہاں پر کام ہورہے ہیں اور عوام کی مشکلات کو کم کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں