صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز کی زیر صدارت گھگھر پھاٹک روڈ کی بحالی سے متعلق اجلاس
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کی زیر صدارت ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کی بحالی سے متعلق اجلاس
اجلاس میں 30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ کی اپ گریڈیشن، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا
ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو جدید اور خوبصورت گیٹ وے کوریڈور بنایا جائے گا، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ سے تمام تجاوزات فوری ختم کی جائیں، چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی کو ہدایت
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان یقینی بنائیں، یہ منصوبہ کراچی کے داخلی راستے کو محفوظ، منظم اور عوام دوست کوریڈور میں تبدیل کرے گا۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کراچی میں داخلے کی اہم شاہراہ ہے، سندھ حکومت نے ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے ریلیف مل سکے۔
شاہراہ پر مناسب بس ویز، بس اسٹاپس اور منظم یوٹرنز فراہم کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز
کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ملیر مشترکہ طور پر شاہراہ کا دورہ کریں گے
