سیف الدین ایڈوکیٹ ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں پیور بلاکس سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا
کراچی: قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت یوسی 9 ماڈل بازار میں پیور بلاکس سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی و یوسی1 چیئرمین توفیق الدین صدیقی،امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی فیصل باسط و دیگر ہمراہ ہیں۔
سیف الدین ایڈوکیٹ اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے ترقی کا سفر جاری ہے، ہمارے پاس 9 ٹاؤنز ہیں اور سب میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
